Baaghi TV

نیب کا مولانا فضل الرحمن کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا

نیب کا مولانا فضل الرحمن کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیب پشاور نے مولانا فضل الرحمن کے مزید پانچ قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا ہے . ان ساتھیوں‌کو دوسری بار نوٹس جاری کیے گئے ہیں. نیب نے لکی مروت کے دین محمد اور اسلام آباد کے ابرار احمد کو طلب کیا ہے. اس سے قبل نیب کے پی نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو 10 دسمبرکو طلب کیا تھا ، نیب کے پی نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی گل افضل اورنور اصغرکو طلب تھا .

یہ طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اورکرپٹ پریکٹس کے الزام پر کی گئی ہے،مولانا کے ساتھیوں سے نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم سوالات کرے گی ۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب میں انکوائری جاری ہے، مولانا فضل الرحمان کو نیب نے طلب کیا تھا تا ہم بعد میں طلبی کا نوٹس واپس لے لیا گیا ،نیب نے مولانافضل الرحمن کو طلب کرنے کا نوٹس بھیجا تھا جس پر ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دی گئی تھی-

نیب خیبرپختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کےخلاف انوسٹی گیشن جاری ہےمولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری ہوگا،طلبی کی تاریخ کا تعین نہیں ہوا-

ملتان جلسے کے بعد مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا تنگ

More posts