Baaghi TV

آزاد کشمیر کی عوام کو وزیراعظم سنائیں گے آج بڑی خوشخبری

آزاد کشمیر کی عوام کو وزیراعظم سنائیں گے آج بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کو صحت کارڈز کی فراہمی کا اعلان آج کریں گے

آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں 100فیصدشہریوں کو قومی صحت کارڈز دیئے جائیں گے ،صحت کارڈز فراہمی سے متعلق تقریب شام ساڑھے 4 بجے وزیر اعظم ہاوَس میں ہوگی ،تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر،وزیرصحت اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے

قومی صحت کارڈ پر پاکستان کے پینل کے 350اسپتال میں داخلے کا مفت علاج ہوگا ،آزادکشمیر کے11 اسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ، علاج مفت ہوگا،مظفرآباد،میرپور،کوٹلی،باغ ،ہٹیاں بالا اور ضلع نیلم میں کارڈ پر مفت علاج ہوگا،ضلع بھمبھر،حویلی،سدھنوتی اور ضلع پونچھ میں قومی صحت کارڈ پر علاج ہوگا

غریب کو صحت کارڈ جاری، سفید پوش کا کس نے سوچنا ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا ،آزاد کشمیر کے آرمی اسپتالوں میں بھی پہلی مرتبہ ہیلتھ پر علاج کی سہولت ملے گی ،ایک خاندان کے کم از کم 6 لوگ صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولت لے سکیں گے

انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

More posts