Baaghi TV

دسویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس وفاق اور سندھ کے درمیان اختلافات

قومی مالیاتی کمیشن کے پہلے اجلاس میں فنڈز کے معاملے پر وفاق اور سندھ کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی نے سندھ کے حصے سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا اور فاٹا کے لیے اضافی فنڈ کی کٹوتی کی تجویز مسترد کر دی۔ادھر وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے مراد علی شاہ کو آئندہ اجلاس تک سوچنے کا مشورہ دے دیا ہے اجلاس میں مجموعی معاشی صورتحال پر غور اور صوبوں اور وفاق کے شیئرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا.

More posts