ٹرین الٹ گئی ، جان نقصان کی اطلاعات
باغی ٹی وی :روہڑی میں سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 7 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چالیس مسافر زخمی ہو گئے۔
حادثہ روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان منڈو دیرو کے قریب پیش آیا ہے جہاں ٹرین کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کےنام سے ہوئی ہے۔
ٹرین کی بوگیاں الٹ کر قریب واقع تالاب میں گریں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پرامدادری سرگرمیاں جاری ہیں۔
ایدھی، پولیس، رینجرز اور ریلوے کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک متعدد مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پرپہنچ گئی، مسافروں کو روہڑی اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔ حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاون ٹریک کو بند کردیا گیا ہے۔ڈی سی او ریلوے سکھر کامران لاشاری کا کہنا ہے کہحادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ہدایت کی ہے کہ سکھر حادثہ میں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کی سیفٹی سب سے اہم ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریلوے کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ 4سے 5روز میں مل جائے گی۔ حادثےمیں کسی کی غفلت ہوئی توبرداشت نہیں کیا جائے گا۔
