Baaghi TV

فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے درخواست پر ہوئی سماعت

islamabad high court

فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے درخواست پر ہوئی سماعت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن ، ایم پی اے ارسلان تاج ودیگر کو نوٹس جاری دئیے فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت کے سامنے پیش ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریال تالپور کی درخواست پر سماعت کی

درخواست میں کہا گیا کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے ، آصف زرداری کی بہن ہوں، سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں،
دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی،دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ،الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا ،عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی

More posts