Baaghi TV

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر صاحب پاگارا سے راہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے پیر پاگارا کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔
بلاول بھٹو نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ ملاقات میں فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کا یکم اپریل کو رضائے الہی برین ہیمبرج کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا ۔ اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

More posts