Baaghi TV

چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کا ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد کا دورہ

چیف سکریٹری خیبر پختون خواہ کی زیر صدارت اجلاس میں انہوں نے ایس او پیز کے نفاذ / مشاہدے ، پیشرفت ، سیاحت کے شعبے پر پابندی کا جائزہ لیا۔ انہوں نےویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ویکسینیشن سے متعلق پیشرفت سے متعلق این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ،

سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا ، کمشنر ہزارہ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنرز،ڈائریکٹرز جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مانسہرہ ذاتی طور پر اجلاس میں سیکریٹری سیاحت خیبر پختونخوا ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، اسپیشل سیکرٹری داخلہ و دیگر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ لاک ڈاؤن کے دوران کوویڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ضروری ہدایات دی گئیں۔

More posts