Baaghi TV

والٹن ایئر پورٹ پر فلائنگ آپریشن بارے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

والٹن ایئر پورٹ پر فلائنگ آپریشن بارے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں والٹن ایئر پورٹ گرانے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے والٹن ایئر پورٹ پر فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے 8 ہفتے کیلئے فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم جاری کیا ہے،لا افسر نے اپنے بیان میں عدالت کو بتا یا کہ انفرااسٹرکچررپورٹ اورمنتقلی کیلئے 8 سے 22 ہفتے درکارہیں جس کے بعد ہائی کورٹ کی جانب سے بحالی کا حکم جاری کیا گیا

واضح رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا تھس جس میں کہا گیا تھا کہ تاحکم ثانی ایئرپورٹ پرطیارہ اڑانے کی اجازت نہیں ہے لاہور کے پرانے ایئرپورٹ جسے والٹن ایئرپورٹ کہا جاتا ہے کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے اوراعلان کیا ہے کہ وہ اس جگہ پردنیا کا سب سے بڑا ٹریڈ سنٹربنانے جارہے ہیں

والٹن ایئرپورٹ:اگرعمران خان یہ کام کرنے میں کامیاب ہوگئے تویہ پاکستان کی کامیابی ہوگی:اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ‌ کردیا

وزیراعلیٰ بزدار والٹن ایئرپورٹ اورملحقہ علاقوں کے لئے ترقیاتی اتھارٹی کی سربراہی کریں گے

والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ بند ، طلبا سراپا احتجاج

More posts