Baaghi TV

کراچی کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے۔

کراچی میں بارش کے بعد شہری انتظامیہ متحرک ہوگئی، شہر کے مختلف نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام جاری ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کی جارہی ہے، کھارادر وزیر مینشن کے اطراف بارش کا پانی جمع نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر مینشن کے اطراف سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی کام چند روز قبل مکمل کیا گیا ہے، مرمتی کام ہونے سے وزیر مینشن کے اطراف بارش کا پانی کی مکمل نکاسی ہوگئی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئے، بلدیاتی اداروں کا عملہ شہریوں کی مدد کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔

More posts