Baaghi TV

کوشاں ہیں کہ ایسا پاکستان بنا سکیں جسمیں ہر شخص کے بنیادی، آئینی اور معاشی حقوق محفوظ رہیں مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارا پیارا پاکستان بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد ملا ہے آیئے 14 اگست پر یہ عہد اور اعادہ کریں کہ ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمرتضیٰ وہاب نے جشن آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام میں تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیارا پاکستان بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد ملا ہے ہم سب کوشاں ہیں کہ ایسا پاکستان بنا سکیں جس میں ہر شخص کے بنیادی، آئینی اور معاشی حقوق محفوظ رہیں۔


انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ہم سب ایسا پاکستان بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے جہاں ہماری مائیں، بہنیں محفوظ ہوں اور جس میں ہمارے بزرگوں کو تمام سہولتیں میسر ہوں ایسا پاکستان جس میں ہمارے نوجوان نسل کو امید ہو کہ اس کا بہترین مستقبل پاکستان میں ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آیئے 14 اگست پر یہ عہد اور اعادہ کریں کہ ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم نے اس کے لئے جدوجہد کی تھی۔

More posts