یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے فوج کے کمانڈر اِن چیف اولیکسینڈر سرسکی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ میخائیلو ڈراپاتی کو نیا کمانڈر اِن چیف مقرر کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل یوکرین کے وزیر دفاع میخائیلو فیڈوروف کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے تھے وزیر دفاع فیڈوروف اور سابق آرمی چیف سرسکی کے درمیان اختلافات موجود تھے، تاہم بعد میں میڈیا رپورٹس میں ان اختلافات کی تصدیق بھی کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق 60 سالہ اولیکسینڈر سرسکی کو یوکرین کی فوج میں ایک ایسے کمانڈر کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو سوویت دور کی عسکری سوچ کے حامی تھے اور فوجی اصلاحات کے حوالے سے محتاط مؤقف رکھتے تھے ان کی جگہ تعینات کیے جانے والے میخائیلو ڈراپاتی کو ایک تجربہ کار اور جنگی محاذ پر خدمات انجا م دینے والے مقبول فوجی افسر کے طور پر جانا جاتا ہے، اور جنہوں نے 2024 سے 2025 تک ملک کی بری افواج کی قیادت کی تھی مبصرین کے مطابق ان کی تقرری کو یوکرینی فوج میں اصلاحات اور نئی حکمت عملی کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
صدر زیلنسکی نے منگل کی شب اپنے ویڈیو پیغام میں اولیکسینڈر سرسکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2022 میں روس کے مکمل حملے کے آغاز پر دارالحکومت کیف کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا تھا،ہم سب ایک ہی چیز چاہتے ہیں، یعنی دشمن کو شکست دینا اور فرنٹ لائن کے ساتھ ساتھ روس پر دباؤ کے ذریعے ایسے حالات پیدا کرنا جو روس کو امن پر مجبور کر سکیں“۔
نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میخیلو ڈراپاتی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں مکمل توجہ، ذمہ داری اور ان لوگوں کے احترام کے ساتھ کام کروں گا جو آج ہمارے ملک کا دفاع کر رہے ہیں“۔
سابق وزیرِ دفاع میخیلو فیڈوروف نے بھی ڈراپاتی کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آزادی اور انصاف کے لیے آزاد لوگوں کی جدوجہد میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا اور امید کی ایک نئی کرن ہے یہ تبدیلی کی وہ آواز ہے جسے اب مزید نظرانداز نہیں کیا جا سکتا تھا،جبکہ احتجاج کرنے والے جنگی تجربہ کار دمیترو کوزیاتنسکی نے بھی اس تقرری کا جشن منایا۔
جہاں تک سابق وزیرِ دفاع فیڈوروف کے مستقبل کا تعلق ہے، صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ انہوں نے انہیں ریاست کے ٹیکنالوجی کے شعبے کی نگرانی کے لیے ایک باوقار عہدے کی پیشکش کی ہے، تاہم فیڈوروف پہلے اپنے پرانے عہدے پر ہی واپسی کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔
