Baaghi TV

پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کی اہم شخصیت بیرون ملک روانہ

پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کی اہم شخصیت بیرون ملک روانہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے ہیں

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے601 سے روانہ ہوئے، بلاول بھٹو چند دن دبئی میں قیام کریں گے،21 اگست کو بلاول بھٹو دبئی سے امریکہ روانہ ہوں گے،اطلاعات کے مطابق بلاول زرداری امریکہ میں بھی چند روز قیام کریں گے جہاں وہ امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے میٹنگ ،ملاقاتیں کریں گے،

10 اگست کو وزیراعظم عمران خان کے کراچی کے دورے کے موقع پر بلاول زرداری نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ دیا تھا کہ وہ امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں، بلاول زرداری سے ایک صحافی نے جب سوال کیا تو اسکے جواب میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے کے بعد واشنگٹن کا دورہ کروں گا پھر ان کی چیخیں دیکھنا ،

گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

قبل ازیں بلاول زرداری چند روز قبل بھی امریکہ کا دورہ کر چکے ہیں، یہ انکا رواں برس امریکا کا دوسرا دورہ ہو گا، گزشتہ دورے پر حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے بلاول پر تنقید کی گئی تھی جس کے جواب میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں،فواد چودھری، شہباز گل اور فرخ حبیب جیسے بونے اس لئے بھی پریشان ہیں کہ ان کے لیڈر عمران خان سفارتی استثنیٰ کے بغیر امریکہ نہیں جا سکتے کیونکہ وہاں کی عدالت میں زیر التوامقدمات ان کا مقدرہیں۔

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

ایٹمی دھماکوں کا سہرا نواز شریف نہیں بلکہ کس کو جاتا ہے؟ شیخ رشید کے انکشاف سے سب حیران

اگر یہ کام ہو جائے تو سب مسائل حل ہو جائیں گے ،شیخ رشید

وزیراعظم کس ملک جا رہے؟ کراچی سے کون گرفتار ہوا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

More posts