Baaghi TV

رائے تیمور کا پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان کیا ہے

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا مرحلہ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔ صوبہ بھر سے 23 برس سے کم عمر کھلاڑی رجسٹریشن کے اہل ہیں۔ رجسٹریشن کے لئے آن لائن فارم، QR کوڈ اور ڈویژنل اور ضلعی سپورٹس آفس سے رابطہ کریں۔ضلعی سطح پر پنجاب کے سب سے بڑے فٹ بال ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے۔پہلے فیز میں ڈویژن لیول ٹیموں کی تشکیل ہوگی۔اگلے مرحلہ میں لاہور میں تمام ڈویژن کے لیگ میچز منعقد ہونگے۔ جیتنے والی ٹیموں کے لئے 3،5،10 لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیںلیگ کے ذریعے پنجاب کی ڈریم ٹیم سیلکٹ کی جائے گی ۔پنجاب ڈریم ٹیم فٹ بال ٹیم کے لئے ماہانہ وظائف کا اجراء کیا جائے گا۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب خود ٹرائلز اور لیگ انتظامات کی نگرانی کریں گے۔پی ایف ایل وزیراعظم کے ریجنل کھیلوں کے فروغ کے ویژن جانب ایک اہم قدم ہے۔ نوجوانوں بڑی تعداد میں فٹ بال لیگ کے ٹرائلز کے لئے رجسٹریشن کروائیں۔

More posts