Baaghi TV

لاہور ہائیکورٹ بار میں وزیراعظم بلاول کے نعرے

لاہور ہائیکورٹ بار میں وزیراعظم بلاول کے نعرے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لاہور ہائیکورٹ بار سے گہرا تعلق رہا ہے

بلاول زرداری نے لاہورہائیکورٹ بارمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ذوالفقار علی بھٹو نے جمہور یت کے لیے کام کیا،قانون کے بغیر کوئی ریاست قائم نہیں رہ سکتی ،ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جمہور یت اورآئین کا تحفہ دیا،پیپلزپارٹی نے عدلیہ کی بحالی میں کردار ادا کیا،والد پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے جن میں وہ بری ہوئے ،ذوالفقارعلی بھٹو کے خلاف صدارتی ریفرنس لایا گیا ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں کوئی بھی ملک شفاف نظام کے بغیر انصاف فراہم نہیں کرسکتا آج وقت آگیا ہے کہ ہم کہہ سکیں ہماری عدلیہ آزاد اور خودمختار ہیں کوئی ملک فیئر جوڈیشل سسٹم کے بغیر سروائیو نہیں کرسکتا.

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو سموسوں وغیرہ کے بجائے قومی معاملات کا نوٹس لینا چاہیے میرے نزدیک چیف جسٹس آف پاکستان کو آئینی معاملات دیکھنے چاہئیں نہ کہ سموسہ کی قیمت اور چینی کی قیمت ،

بلاول زرداری لاہور ہائیکورٹ بار پہنچے تو وکلا نے انکا بھر پور استقبال کیا ، اس موقع پر جئے بھٹو اور وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے گئے،ترجمان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بدر بھی بلاول زرداری کے ساتھ تھے

بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک مؤثرترین اپوزیشن کی ہے، بلاول

More posts