Baaghi TV

پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے

آپریشن ونگ تھانہ ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کی ہے اورکرائے کی کار پر وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا ہے، ملزمان پوش علاقوں میں گھومتے اور گن پوائنٹ پر فیملیز کو ٹارگٹ کرتے تھے،ملزمان کے قبضہ سے ایک گاڑی، موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ نوید،زین اور علی حمزہ شامل ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، شاد باغ پولیس نے کاروائی کی ہے اور ون ویلنگ ہلڑ بازی کرنے پر 15 منچلے گرفتار کر لئے، ملزمان کو ون ویلنگ کرتے موقع سے گرفتار کیا ملزمان ملکر روڈ پر ون ویلنگ اور زیگ زیک کرنے کے کرتب دیکھا رہے تھے گرفتار ملزمان میں بلال, ماجد,ریان,بلال حسن, عمیر, سبحان, عدنان, اویس, حامد, ارمان, بلال ,فصیح, احسن, احسن فرید, فیضان شامل ہیں ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بند کر کے قبضہ پولیس میں لیا گیا ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر خطرناک ون ویلنگ کرنے والے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں,ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے,

بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

More posts