Baaghi TV

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار

جرمنی سے سیاحوں کو پاکستان کے علاقے اسکردو لانے کیلئے بک کی گئی خصوصی چارٹرڈ پرواز کمپنی نے اپنی انتظامی وجوہات کی بنا پر مؤخر کردی ہے۔

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ جرمنی سے اسکردو آنے والی انٹرنیشنل چارٹرڈ پرواز کمپنی وجوہات کے باعث موخر ہوگئی، چارٹر فلائٹ نے 13 مئی کو اسکردو ائیرپورٹ آنا تھا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے مطابق اس خصوصی پرواز نے جرمنی کے میونخ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سیاحوں کو لے کر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیے گئے پاکستان کے اسکردو ہوائی اڈے پر اترنا تھا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل چارٹرڈ پرواز بک کرنے والی کمپنی نے اپنی انتظامی وجوہات کی بنا پر پرواز کو مؤخر کیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے کہا کہ متعلقہ کمپنی نے چارٹرڈ فلائیٹ اپنے انتظامی امور کے باعث موخر کی، اسکردو ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے اگلے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

More posts