Baaghi TV

غزہ پولیس کے ڈائریکٹر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید

‎غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ڈرون حملے میں غزہ پولیس کے ڈائریکٹر کرنل جمال محمود ابو کامل شہید ہو گئے۔ اسرائیلی ڈرون نے ان کی گاڑی کو غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع الرشید اسٹریٹ پر نشانہ بنایا۔
‎اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت کرنل جمال محمود ابو کامل اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ اسرائیلی طیارے نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔
‎دوسری جانب خان یونس میں بھی اسرائیلی ڈرون حملے کی اطلاع ملی ہے، جس میں ایک فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
‎غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے دوران شہری اور مختلف سرکاری و امدادی اداروں سے وابستہ افراد بھی مسلسل حملوں کی زد میں آ رہے ہیں۔ تازہ حملوں کے بعد فلسطینی علاقوں میں جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

More posts