Baaghi TV

بلال قریشی ہوئے خفا

اداکار بلال قریشی جو کنٹرورسی سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں وہ کبھی بھی ایسا کچھ نہیں بولتے کہ جس پہ ان کو سوال ہوں لیکن بجلی کم اور بل زیادہ آنے پر ان کے صبر کا پیمانہ چھلک گیا اور وہ برس پڑے حکومت پر۔ تفصیلات کے مطابق بلال قریشی بجلی کے بار بار اور بہت زیادہ جانے پر کافی ناراض ہیں اور اس سے زیادہ بجلی کے بل زیادہ آنے پر ناراض ہیں۔ اپنی اس ناراضگی کا اظہار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری جاری کرکےکیا۔سٹوری میں انہوں نے لکھا کہ آج بجلی کا بل آیا ہے اور بہت زیادہ آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بجل کم اور بل زیادہ آتا ہے تو بہت زیادہ غصہ آتا ہے۔ بلال قریشی نے غصے کا اظہار جس انداز میں کیا ہے لوگوں نے اسکو بہت پسند کیا ہے ۔بلال قریشی کی سٹوری بہت پسند کی جا رہی ہے اور اسے حالات کے عین مطابق قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں میں ملک میں بجلی کا بحران بہت زیادہ ہو رہا ہے اور کہیں ہر ایک گھنٹے کے بعد بجلی جا رہی ہے اور کہیں ہر دو گھنٹے کے بعد بجلی جا رہی ہے۔عوام بجلی کے مسلسل غائب رہنے کی وجہ سے بہت زیادہ نالاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ بجلی آتی نہیں اور بل اتنے زیادہ آجاتے ہیں.

More posts