Baaghi TV

کامران ٹیسوری گورنر سندھ تعینات

کامران ٹیسوری کو نیا گورنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی،صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی۔


واضح رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

مسلم لیگ فنکشنل سے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنما کامران ٹیسوری نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ہی جماعت میں واپس شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

More posts