Baaghi TV

شاہد خاقان عباسی کو آج ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا جائے گا

شاہد خاقان عباسی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب حکام آج عدالت میں پیش کریں گے اور مزید ریمانڈ کی استدعا کریں گے ،سابق وزیر اعظم کو احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،

نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 14 روز کا مزید ریمانڈ چاہیے، نیب پراسکیوٹر کی اس بات پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھ لیتے ہیں، ان کا جواب دے دیتا ہوں

وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

نیب کورٹ اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ ریمانڈ منظورکرلیا کیا تھااور سابق وزیراعظم کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا.

ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

 

شہبازشریف مشکل میں، نواز شریف سے جیل میں ملیں یا شاہد خاقان عباسی سے

More posts