Baaghi TV

شاہین آفریدی کی ڈیزائن کردہ کٹ سوشل میڈیا پر وائرل

شاہین آفریدی کی ڈیزائن کردہ کٹ سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی کٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ڈیزائن کی ہے جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہو گا جس کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

چند روز قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔ اب لاہور قلندرز کی جانب سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔


جبکہ اب لاہور قلندرز کی جانب سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔ لاہور قلندرز کی کٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پورے لاہور کا نقشہ بنا ہوا ہے جو اس کٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی کٹ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے کٹ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ اور لاہور قلندرز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے دو آفیشل کٹس تیار کی گئی ہیں، ایک ہرے اور دوسری لال رنگ کی ہے، ہرے رنگ کی کٹ لاہور میں ہونے والے میچز میں استعمال کی جائے گی جبکہ لال رنگ کی کٹ دیگر شہروں میں ہونے والے میچز میں استعمال کی جائے گی۔

More posts