Baaghi TV

وقت پر عید کا سوٹ تیار نہ کرنے پر درزی کو 48 ہزار روپے جرمانہ

tailer

وقت پر عید کا سوٹ تیار نہ کرنے پر درزی کو 48 ہزار روپے جرمانہ

کراچی کی عدالت نے وقت پر عید کا سوٹ نہ دینے پر درزی کے خلاف مجموعی طور پر 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے جبکہ کراچی میں صارف عدالت شرقی کی جج فہمیدہ ساہووال نے عید کے موقع پر سوٹ نہ دینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ درزی فہیم نا تو خود عدالت میں پیش ہوا نہ ہی کوئی وکیل اس کی طرف سے پیش ہوا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درزی بغیر سلائی کیے ہوئے سوٹ کی قیمت ادا کرے اور درخواست گزار کو نیا سوٹ خریدنے پر خرچ رقم ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریولنگ چارجز کی مد میں بھی رقم ادا کرے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عید کے موقع پر سوٹ تیار نہ ہونے کے باعث درخواست گزار کو پیش آنے والی اذیت کے عوض بھی جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ درزی درخواست گزار کو ذہنی اذیت پہنچانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
خیال رہے کہ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُس نے گزشتہ ماہ 21 مارچ 2023 کو طارق روڈ پر واقع معروف درزی کو سوٹ سلائی کے لیے دیا تھا اور درزی کو کہا کہ 28 مارچ کو سوٹ تیار کردے کیونکہ اُسے 29 مارچ کو آبائی علاقے جانا ہے۔

More posts