Baaghi TV

پرویز خٹک کی اہلیہ علالت کے باعث چل بسی

Pervez-Khattak

پرویز خٹک کی اہلیہ علالت کے باعث چل بسی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی اہلیہ انتقال کر گئیں ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما کی اہلیہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ باغی ٹی وی کو خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور کچھ عرصہ پہلے ان کی سرجری بھی ہوئی تھی.

خاندانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیماری کا علاج چل رہا تھا اور اس دوران انہیں جوئینڈس ہوگیا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکی جبکہ پی ٹی آئی کے حلقہ نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کی تردید کی ہے لیکن باغی ٹی وی کو باوسوق ذرائع سے اس معاملہ بارے بتایا گیا.

تاہم واضح رہے کہ باغی وی ٹیم بھی پرویز خٹک کے اس دکھ میں شریک ہے اور ان کے لیئے دعا گو ہیں کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر دے. یاد رہے کہ ان کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی ، اور انہیں لاہور میں ہی سپرد خاک کیا جائیگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پرویز خٹک ایک مرتبہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دوسرے دور میں وفاق میں ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، وہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

More posts