Baaghi TV

وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

pak iran

اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد امن کے فروغ اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔گفتگو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مسلسل تعاون اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے ایران کے عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی بحفاظت وطن واپسی میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں اور تعاون کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت پر قریبی نظر رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر مسلسل رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

More posts