Baaghi TV

مردان اینٹی کرپشن کیس میں ملوث اے ڈی بلدیات نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر دی

مردان ٹھیکہ سکینڈل کیس میں انٹی کرپشن پولیس کو مطلوب  مردان کے سابق اے ڈی بلدیات فضل اللہ نے انٹی کرپشن کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی مقدمہ میں نامزد ،پراگریس آفسیر وصال خان اور سابق سپروائزر وزیر محمد پیر کے روز بی بی اے کراچکے ہیں سابق وزیر مملکت علی محمد خان پہلے ہی اس کیس میں گرفتار کئے جا چکے ہیں مقدمہ میں علی محمد خان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر عاطف خان , سابق ایم این اے مجاہد خان اور سابق ایم پی اے طفیل انجم سمیت دیگر افراد کو بھی ملزمان نامزد کیا گیا ہے پی ٹی آئی رہنماوں پر 2018 اور 2019 میں مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے منظور نظر ٹھیکیداروں کو دینے کی سفارش کرنے سے سرکاری خزانہ کو ایک کروڑ 78 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،

More posts