Baaghi TV

تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا،عطا تارڈ

Attaullah Tarar

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، علی امین گنڈا پور پر یہ الزامات قابل تحقیق ہیں، دھاندلی کا شور مچانے والوں کی "کرپشن دھاندلی” بے نقاب ہو چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے تیمور جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بیرسٹر سیف کے وضاحتی بیان سے کرپشن چھپائی نہیں جا سکتی، کروڑوں روپے کے عوض عہدوں کی فروخت نیا انکشاف نہیں، وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ شواہد پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔
مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ تیمور جھگڑا کے کرپشن اور رشوت کے سنگین الزامات کی تحقیقات کا کمیشن بننا چاہئے، صاف چلی شفاف چلی کے پردے میں کرپشن کی کتنی بھیانک کہانی چھپی ہے، قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کو ادارہ جاتی شکل دی، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی، ہیرے کی انگوٹھیاں اور ہار، ٹرانسفر پوسٹنگ کی لوٹ سیل، فارن فنڈنگ، مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر، ادویات سکینڈل، بلین ٹری سونامی مسلسل کرپشن کے چند ثبوت ہیں۔

More posts