Baaghi TV

ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے،عدالت

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو رمضان کے مہینے میں افطاری سے لیکر سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی عدالت نےماحولیات سے متعلق سکولوں کے بچوں کو ہفتے میں ایک روز پریکٹیکل کروانے کی بھی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا،عدالت نے قرار دیا کہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ماحولیات سے متعلق سکولز کے بچوں کے سلیبس میں چیزیں شامل کرلیں ہیں،آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے،ایل ڈبلیو ایم سی سے سکول کالجز کے بچوں کے ساتھ کمیونٹی سروسز صفائی کی مہم کا حتمی پلان طلب کرلیا،سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق تمام ٹائر جلانے والے یونٹس کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیے ہیں،خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کی تمام سٹاف کو بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایات کردی ہیں،رپورٹ کے مطابق لیسکو اہلکاروں کو درختوں کو بھی کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کیں ہیں،لیسکو سٹاف نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے،عدالت نے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

More posts