Baaghi TV

چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو شاندار جیت پر مبارکباد

mohsin naqvi

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پیر کی شب کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں شاندار ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی۔ چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 فائنل میں شرکت کی اور فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ میں شاندار مقابلہ کیا اور بڑے عزم اور حوصلے کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ملتان سلطانز نے کرکٹ کا بھی ایک بہترین برانڈ کھیلا۔ چئیر مین پی سی بی نے کہا کہ خواہ کسی بھی ٹیم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 جیت لیا، یہ پاکستان کی پوری کھیل سے محبت کرنے والی قوم کی فتح ہے۔ میں پاکستان کے عوام کو پی ایس ایل 9 کے ایک اور کامیاب سیزن کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ لیگ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی انتھک کوششوں سے ہی ممکن ہوا،

More posts