Baaghi TV

کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے ریلیز آرڈر جاری

karsaz hadsa

جوڈیشل میجسٹریٹ ایسٹ نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ریلیز آرڈر جاری کر دیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ کی جانب سے دس لاکھ کے مچلکے جمع کروائے گئے ہیں ۔آج صبح سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ دانش کی ضمانت منظور کی تھی۔۔ملزمہ کو 3 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا.سندھ ہائی کورٹ میں کارساز میں پیش آنے والے حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ کی جانب سے انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

سندھ کےسیاحتی مقامات پرشوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی

Comments

ایک تبصرہ برائے “کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے ریلیز آرڈر جاری”

  1. […] کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے ریلیز آرڈر جاری […]

More posts