Baaghi TV

ضمانت مسترد ہونے پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے بڑا اعلان کر دیا

رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جانے اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

 

ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

انسداد منیشات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے عثمان انور،عمرفاروق،رستم علی اور سبطین کی درخواست ضمانت منظور کر لی

انسداد منشیات عدالت کے ڈیوٹی جج خالدبشیرنےدرخواست پرسماعت کی ،راناثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کےعدالت میں دلائل دیئے، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 3گھنٹے کی تاخیرسے ایف آئی آردرج ہوئی،5ملزمان کوایف آئی آرمیں نامزد کیا گیا،عامررستم لینڈ کروزرکوڈرائیوکررہا تھا ، عامرفاروق ،سبطین حیدر،محمداکرم ویگو ڈالےمیں موجود تھے .

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

زاہد بخاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ راناثنااللہ نےگرفتاری سے پہلے کہہ دیا تھاکہ گرفتارکیا جائے گا،ران اثنااللہ شریف فیملیز کے ممبران کی گرفتاری کے بعد پارٹی کومتحرک رکھ رہے تھے،رانا ثنااللہ کوسیاسی بنیادوں پراےاین ایف نے گرفتارکیا،

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

More posts