Baaghi TV

شادی کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب میں شوہر کی موت

salgira

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک جوڑے کی شادی کی 25 ویں سالگرہ کی خوشی میں دی جانے والی تقریب میں شوہر کا اچانک انتقال ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وسیم سروت اور ان کی اہلیہ فرح اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منا رہے تھے، جس کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا،اس خوشی کے موقع پر جوڑے کے رشتہ دار اور دوست احباب بھی موجود تھے اور اسٹیج پر خاتون کے گھر والے خوشی میں ڈانس کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک وسیم سروت زمین پر گر گئے۔ ان کی حالت بگڑتے دیکھ کر فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وسیم سروت کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔ 50 سالہ وسیم سروت جوتوں کے تاجر تھے اور اپنے کاروبار میں کامیاب تھے۔ اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف ان کی اہلیہ فرح بلکہ پورے خاندان کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔

منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات،ایف بی آئی کی کاروائی،پاکستانیوں سمیت 45 گرفتار

"ڈائنگ فار سیکس” کے لیے میشیل ولیمز کا دماغ سے جسم تک کا سفر

More posts