Baaghi TV

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں اختلافات ختم کرنے کی خواہش کر دی

Donald Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کرتے ہوئے کہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے مصالحت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے بند کردیں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ سب رک جائے، اور اگر میں کچھ مدد کر سکتا ہوں، تو میں حاضر ہوں۔

امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کو جھڑپیں روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کو اپنے اختلافات حل کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اگر میں مدد کے لیے کچھ کرسکا تو ضرور کروں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بھارتی حملوں کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ خبر منگل کی شام اوول آفس کی تقریب سے پہلے ملی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ جانتے تھے کہ ماضی کی بنیاد پر کچھ ہونے والا ہے، وہ طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ وہ کئی دہائیوں اور صدیوں سے لڑ رہے ہیں، تاہم مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے ۔علاوہ ازیں، ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالیں جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

پاکستان کا خوف ، بھارت نے 16 ایئرپورٹس بند کردیے

بھارتی 70 طیارے،پاکستان کے 27 طیاروں نے 5 مار گرائے،دفاعی ماہرین حیران

آئیسکو نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آؤٹ کی خبروں کی تردید کر دی

More posts