Baaghi TV

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی مرکزی مسلم لیگ ہاؤس آمد

pmml

وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کی مرکزی مسلم لیگ ہاؤس فیصل آباد آمد ہوئی،مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر چوہدری حمید الحسن،ضلعی سیکرٹری جنرل محمد احسن تارڑ نے طلال چوہدری کا استقبال کیا، طلال چوہدری نے مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، سیاسی استحکام اور جمہوری تسلسل کے فروغ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی چاہیے۔چوہدری حمید الحسن اور محمد احسن تارڑ نے سینیٹر طلال چوہدری کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ملک میں مثبت سیاسی کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے.

More posts