قصور
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لیسکو سب ڈویژن بابا بلہے شاہ، قصور کے شہری پریشان
لیسکو سب ڈویژن بابا بلہے شاہ، قصور کے زیرِ انتظام علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ روزانہ 4 سے 7 گھنٹے تک بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین، طلبہ، بزرگ، مریض اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں
شہریوں کے مطابق بجلی کی بندش کا کوئی باقاعدہ شیڈول جاری نہیں کیا جاتا، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معمولی بارش یا موسم کی معمولی خرابی کے بعد بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے، جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
علاقہ مکینوں نے مذید الزام عائد کیا کہ لیسکو سب ڈویژن بابا بلہے شاہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ عثمان سے فون پر رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کی جاتی ہیں، تاہم وہ کال موصول نہیں کرتے۔ اسی طرح کمپلین سینٹر پر بھی شہریوں کی شکایات سننے میں دلچسپی نہیں لی جاتی، جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو کی اعلیٰ انتظامیہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرے، شکایات کے ازالے کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے اور متعلقہ عملے کو عوامی مسائل کے حل کے لیے جوابدہ بنایا جائے تاکہ صارفین کو مذید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
