Baaghi TV

نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز

نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کردیا گیا، 20 جنوری سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت میسر ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بزرگوں یا طبی مسائل کے شکار شہریوں کو فنگر پرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم کردیا گیا۔ نادرا نے چہرے کی شناختی پر مبنی بایو میٹرک تصدیقی سہولت متعاف کرادی۔پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بایومیٹرک تصدیق کی سہولت 20 جنوری سے دستیاب ہوگی، شہری ضرورت پڑنے پر معمولی فیس دے کر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق چہرے کی شناخت کی کارروائی مکمل ہونے پر نادرا ایک سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پر شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جائیں گے۔

More posts