Baaghi TV

وزیر اعلی مریم نواز کا محفوظ پنجاب، جرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ

crime

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دسمبر 2025ء میں ہیلپ لائن 15 پر موصولہ کرائم برخلاف پراپرٹی کی کالز میں دسمبر 2024ء کی نسبت مجموعی طور پر 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دسمبر 2025ء میں ڈکیتی کی 15 پر موصولہ کالز میں دسمبر 2024ء کی نسبت 59 فیصد، راہزنی کی 15 کالز میں 51 فیصد کمی واقع ہوئی،دسمبر 2024ء کے مقابلے میں دسمبر 2025ء میں گاڑی چوری کی 15 کی کالز میں 55 فیصد کمی واقع ہوئی،اسی عرصے کے دوران کار چوری کی 15 کی کالز میں 73 فیصد، موٹر سائیکل چوری کی کالز میں 54 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ سال دسمبر کی نسبت دسمبر 2025ء میں گاڑیاں چھینے جانے کی 15 کالز میں 71 فیصد، کار چھیننے کی کالز میں 46 فیصد کمی واقع ہوئی، موٹرسائیکل چھیننے کی 15 کی کالز میں گذشتہ سال کی نسبت 72 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی،دسمبر 2024ء کے مقابلے میں دسمبر 2025ء میں قتل کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں 36 فیصد، اغواء کی وارداتوں کی کالز میں31 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، دسمبر 2024ء کی نسبت دسمبر 2025ء میں نقب زنی اور چوری کی 15 کی کالز میں 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال خواتین سے اجتماعی زیادتی کے رجسٹرڈ کیسز میں گذشتہ سال کی نسبت 44 فیصد کمی واقع ہوئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کو محفوظ صوبہ بنانے کے لئے پولیس کو بھرپور وسائل فراہم کئے ہیں،سیف سٹیز کا دائرہ کار شہروں کے بعد اب تحصیلوں کی سطح پر بڑھایا جا رہا ہے،سنگین وارداتوں، سٹریٹ کرائم کی 15 کی کالز میں کمی کا رجحان پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری کا عکاس ہے، شہر کے تمام تھانوں میں فری رجسٹریشن آف کرائم یقینی بنایا جا رہا ہے، پنجاب پولیس کا واحد فوکس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، مجرموں کی سرکوبی ہے،

More posts