Baaghi TV

بنگلہ دیش کا بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

bzang

کئی ماہ کی بحث کے بعد بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حالیہ اجلاس میں اس منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے، ایئرلائن کی جنرل منیجر (پبلک ریلیشنز) بُسرا اسلام نے جمعرات کو فیصلے کی تصدیق کی، یہ اقدام بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اس پہلے سے کیے گئے عزم کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت امریکا کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے بوئنگ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق بوئنگ نے 24 نومبر کو باضابطہ طور پر اپنی پیشکش جمع کرائی تھی، جس میں طیاروں کی قیمتوں اور ترسیل کے شیڈول کی تفصیلات شامل تھیں بعد ازاں بورڈ نے اس پیشکش کی منظوری دے دی۔

برطانیہ :عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی

منظور شدہ پیکیج کے تحت بِمان بنگلہ دیش 8 بوئنگ 787-10 ڈریم لائنرز، دو 787-9 ڈریم لائنرز اور چار 737-8 طیارے خریدے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس توسیع کا مقصد ملک کی فضائی صلاحیت میں اضافہ، بین الاقوامی روابط کو مضبوط بنانا اور مستقبل میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق طیاروں کی آمد کے بعد بِمان نہ صرف اپنی کمرشل پروازوں میں اضافہ کر سکے گی بلکہ ریاستی و سرکاری فضائی خدمات کو بھی مزید وسعت دی جا سکے گی حتمی معاہدہ مالی معاملات اور ریگولیٹری منظوریوں کی تکمیل کے بعد طے پائے گا، جبکہ طیاروں کی ترسیل مرحلہ وار کی جائے گی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عدالتی اصلاحات کا اعلان

دوسری جانب، صنعت سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بس نے بھی سفارتی سطح پر بھرپور کوششیں کیں، جن میں یورپی یونین کے متعدد سفیروں کی جانب سے ڈھاکا سے رابطے شامل تھے، تاہم یہ کوششیں فیصلے پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔

More posts