Baaghi TV

پاکستان کی برطانیہ کی ایک اور ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو پروازوں کی اجازت

Europe Airlines

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برطانیہ کی ایک اور ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد نورس اٹلانٹک ایئرلائن ابتدائی طور پر لندن سے اسلام آباد کے لیے پروازیں چلائے گی۔ علاوہ ازیں، ایئرلائن مانچسٹر اور برمنگھم سے بھی پاکستان کے دارالحکومت کے لیے براہِ راست پروازیں فراہم کرے گی۔یہ برطانیہ کی دوسری ایئرلائن ہوگی جو پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں چلائے گی۔ اس سے قبل برٹش ائیر ویز پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی ایئرلائنز کی تعداد میں اضافہ مسابقتی ماحول کو فروغ دے گا۔ اس کے نتیجے میں مسافروں کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم ہوں گی اور کرایوں میں توازن پیدا ہوگا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نورس اٹلانٹک ایئرلائن کی آمد سے نہ صرف پروازوں کی تعداد بڑھے گی بلکہ مسافروں کے لیے پروازوں کے آپشنز بھی زیادہ ہو جائیں گے، جس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفری تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

سی اے اے کی اس اجازت کے بعد، پاکستان کی فضائی صنعت میں بین الاقوامی ایئرلائنز کی شمولیت کو فروغ ملے گا، جو ملک میں فضائی مسافروں کی سہولت، معیارِ خدمات، اور عالمی معیار کے مطابق مسابقت میں اضافہ کرے گا۔

More posts