ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیش کورٹ اسلام آباد میں ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
