Baaghi TV

بھارت:ہندوتوا کے کارکنوں کا مسلم بزرگ پربہیمانہ تشدد

hindu

بھارتی ریاست راجستھان جہاں مودی سرکار کی حکومت قائم ہے میں ہندوتوا کے کارکنوں نے ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست راجستھان کے ایک گاؤں میں ہندوتوا کے جنونی دہشت گردوں نے ایک نامعلوم مسلم بزرگ شخص کو نہایت تشدد کا نشانہ بنایاحملہ آوروں نے مسلم بزرگ پر پہلے تو گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگایا اور زمین پر گھسیٹتے رہے تاہم جب کوئی ثبوت نہ ملا تو نیا الزام گھڑ لیا، ہندوتوا کے غنڈوں نے مسلم بزرگ شہری سے شناختی اور آدھار کارڈ مانگا اور پھر انھیں روہنگیا یا بنگلا دیش سے بھارت میں دراندازی کے لیے داخل ہو نے کا الزام بھی عائد کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شخص زمین پر بے بسی کے عالم میں پڑے ہوئے ہیں اور 8 سے 10 نوجوان اس کے گرد کھڑے ہو کر لاتیں اور گھونسے مار رہے ہیں،چند ایک نے تو ادھ موئے بزرگ پر لاٹھیاں بھی برسائیں اور تھپڑ بھی مارے حملہ آور لگاتار بزرگ شہری کو مغلظات بھی بکتے رہے، مسلم بزرگ کو مردہ سمجھ کر ہندوتوا کے جنونی دہشت گرد جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئےعلاقہ مکینوں نے مسلم بزرگ کو نیم مردہ میں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ن لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری فرانس میں انتقال کر گئے

واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے مسلسل دوسرے دورِ اقتدار میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہےہندوستان کو اکھنڈ بھارت بنانے کے لیے ہندوتوا ازم کو فروغ دیا جا رہا ہے اور کبھی گاؤ ماتا کی رکھشا تو کبھی کسی بھگوان کی جنم بھومی کے نام پر مسلمانوں کی زندگیوں اور املاک کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔


پاکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

More posts