ایران میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شرپسند عناصر نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی اور سرکاری عمارتوں پر پیٹرول بم پھینکے۔ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایران میں حکومت اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور گزشتہ رات تہران میں بھی پُرتشدد مظاہرے ہوئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مظاہروں میں 109 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 116 مظاہرین جان سے گئے۔
ایرانی پولیس نے اب تک 2600 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ تہران میں صبح کے وقت صورتحال معمول پر آگئی، بازار کھل گئے اور ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، تاہم شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
ایران میں پرتشدد مظاہرے، گاڑیوں اور سرکاری عمارتوں کو آگ، ہلاکتیں 200 سے زائد
