چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے صومالیہ کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے صومالی لینڈ کے مسئلے پر اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
وانگ یی نے کہا کہ بیجنگ صومالیہ کی خودمختاری کے تحفظ میں ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا ہے اور صومالی لینڈ کے تائیوانی حکام کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی ملی بھگت کو مسترد کرتا ہے۔
دو دن قبل چینی وزیر خارجہ نے سیکیورٹی صورتحال کے باعث صومالیہ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا صومالی ہم منصب سے رابطہ، صومالیہ کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان
