Baaghi TV


دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، پیٹ کمنز اور کئی اہم کھلاڑی باہر


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے، تاہم سیریز شروع ہونے سے قبل ہی آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
آسٹریلیا کے کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو کمر کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچز سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی سلیکٹرز نے کہا کہ کمنز کی صحت کے معاملے میں کوئی رسک نہیں لیا جائے گا۔
‎پیٹ کمنز ایشز سیریز کے دوران واپسی کر چکے تھے، مگر انگلینڈ کے خلاف آخری دو میچز نہیں کھیل سکے اور اب وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچز بھی نہیں کھیلیں گے۔
‎آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق صرف کمنز ہی نہیں بلکہ جوش ہیزل ووڈ، نیتھن ایلس، گلین میکسویل اور ٹم ڈیوڈ کو بھی لاہور میں ہونے والی تین میچوں کی سیریز سے آرام دیا گیا ہے، جو 29 جنوری سے شروع ہو رہی ہے۔
‎ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ اور ایچیلس انجری سے نبٹ رہے ہیں، جبکہ ٹم ڈیوڈ بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔ بیلی کا کہنا ہے کہ یہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے آغاز تک فٹ ہو جائیں گے۔
‎بیلی نے مزید بتایا کہ پیٹ کمنز ورلڈ کپ سکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے اور ممکنہ طور پر تیسرے یا چوتھے میچ کے آس پاس ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

More posts