میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازا میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کے ورثا کے لیے ایک کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔
میئر کراچی شہید فائر فائٹر فرقان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ شہید فرقان نے بہادری، دلیری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی جان قربان کر کے قومی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہید فرقان کی بیوہ کو ملازمت فراہم کرے گی جبکہ ان کے بچے کے تمام تعلیمی اخراجات بھی ادارہ برداشت کر ے گا،شہید فرقان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں ناظم آباد فائر اسٹیشن کو شہید فرقان کے نام سے منسوب کیا جائے گا، اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام مالی فوائد اور تنخواہیں باقاعدگی سے شہید فرقان کی بیوہ کو ملتی رہیں گی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے بہادر فائر فائٹرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر کراچی سید محمد افضل زیدی اور دیگر افسران بھی میئر کراچی کے ہمراہ موجود تھے۔
غیر ملکی سفارتخانوں کا گل پلازہ سانحے پر اظہار افسوس
گُل پلازہ سانحہ: حادثہ نہیں، ریاستی غفلت کا زندہ ثبوت
مستونگ میں بڑی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد ہلاک
