امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی دونوں امن کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر امریکہ نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دینے پر چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپریل میں چین کے دورے کی بھی تصدیق کی۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ڈیووس میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کی تقریر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے اس ردعمل میں کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ واپس لے لیا۔
امریکی صدر کے بیانات عالمی سفارت کاری، نیٹو تعاون اور بڑی طاقتوں کے باہمی تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
پیوٹن اور زیلنسکی امن کے خواہاں, ٹرمپ
