محکمہ صحت پنجاب نے نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے دوران ڈیوٹی باڈی کیم منصوبے کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فارمیسی عملہ اور فارمیسی سیکیورٹی اسٹاف ہی کیمروں کا استعمال کریں گے، اور شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں نے باڈی کیمز کی خریداری شروع کر دی ہے۔ فارمیسی اسٹاف، اسٹور کیپرز اور سیکیورٹی سپروائزرز کے لیے کیمرے خرید لیے گئے ہیں۔
گنگا رام اسپتال، جناح اسپتال اور جنرل اسپتال نے باڈی کیمز خرید لیے، جبکہ سروسز اسپتال اور چلڈرن اسپتال نے بھی خریداری مکمل کر لی ہے۔ میو اسپتال باڈی کیمز کی خریداری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد کرے گا۔
طبی عملے کے احتجاج کے بعد نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے باڈی کیمز کا منصوبہ مؤخر
