Baaghi TV

چین اب امریکی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ نہیں, امریکا

‎پینٹاگون نے نئی امریکی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اب امریکی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ نہیں رہا اور چین کے ساتھ تعلقات کو تصادم کی بجائے طاقت کے توازن کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ روس بدستور نیٹو کے مشرقی رکن ممالک کے لیے خطرہ ہے۔
‎دستاویز میں امریکا نے اسرائیل کو ایک مثالی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے اسرائیل کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ امریکا مستقبل میں اپنے اتحادیوں کو محدود حمایت فراہم کرے گا۔
‎رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اپنے جغرافیائی مقامات تک فوجی اور تجارتی رسائی کو یقینی بنائے گا، سرحدوں کے تحفظ اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اولین ترجیح ہے، اور امریکا طویل عرصے سے اپنے عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیتا رہا ہے۔
‎پینٹاگون کے مطابق امریکا اپنے مفادات کو باقی دنیا کے مفادات کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہتا اور اپنے اتحادیوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی ذمہ داری ان کی اپنی ہوگی۔

More posts