Baaghi TV

مریم نواز کی ہر ضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری

cm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ہر ضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی، ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ بھی ہوگیا، کہا کہ چاہتے ہیں کسی مریض کو علاج کیلئے بڑے شہر نہ جانا پڑے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت فالج کے علاج کیلئے اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اور نرس کو فوری طور پر 3 ماہ کی اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرائی جائے۔انہوں نے فالج کے مریضوں کیلئے فوری طور پر ٹیلی میڈسن پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم بھی دیا، ضلعی اسپتالوں کے ڈاکٹر فوری علاج کیلئے اسپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کرسکیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ فالج کے علاج کیلئے گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے، پنجاب کے ہر چلڈرن اسپتال میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر بنائیں گے۔پمز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے اجلاس کو اسٹروک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی۔

More posts