Baaghi TV


اسرائیلی فوج کی غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنے کی تصدیق


تل ابیب سے موصولہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کے شہید ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے کہا کہ حماس کے زیر انتظام غزہ وزارتِ صحت کے جاری کردہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار مجموعی طور پر درست ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ اعداد و شمار صرف اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے افراد پر مشتمل ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے لاپتا افراد، بھوک اور بیماری سے ہونے والی اموات شامل نہیں۔
‎اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق عام شہریوں اور جنگجوؤں کے درمیان ہلاکتوں کے تناسب کا جائزہ ابھی جاری ہے۔ اس سے قبل اسرائیل غزہ وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کو مسترد کرتا رہا تھا، تاہم اقوام متحدہ نے ان کو معتبر قرار دیا۔
‎غزہ وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک 71 ہزار 667 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

More posts