ترلائی کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور متعدد نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، خودکش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے اور اس نے افغانستان سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت حاصل کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے اور کچھ عرصہ قبل واپس پاکستان آیا تھا۔ افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ، طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان میں ہر دہشت گردانہ کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ موجود ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور مساجد یا معصوم شہریوں پر حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد دھماکہ، خود کش بمبار کی شناخت، افغانستان سے تربیت لی
